مودی حکومت نے 2,000 روپئے کے نوٹوں کو بند کرنے پر دیا یہ جواب

0
307

نئی دہلی۔ حکومت کا 2,000 روپئے کے نوٹ کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت انوراگ سنگھ ٹھاکر نے منگل کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کا فی الحال 2,000 روپئے کے نوٹوں کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دراصل، ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا حکومت مرحلے وار طریقے سے 2,000 روپئے کے نوٹوں کو بند کرنے جا رہی ہے، انوراگ ٹھاکر نے اسی کے بارے میں جواب دیا۔ بتا دیں کہ مودی حکومت نے 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا فیصلہ کرتے ہوئے 500 روپئے اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹوں کو چلن سے باہر کر دیا تھا۔ وہیں، 500 اور 2000 روپئے کے نئے نوٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بتا دیں کہ پچھلے مہینے حکومت ہند کے اقتصادی امور کے سابق سکریٹری ایس سی گرگ نے کہا تھا کہ 2000 روپئے کے نوٹ آسانی سے بازار سے ہٹائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے 2 ہزار کے نوٹ جمع کر لئے ہیں جس کی وجہ سے اب یہ زیادہ چلن میں نہیں ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here