کسان مخالف قوانین ملک کےلئے خطرناک: پرینکا

0
153

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان مخالف قوانین پورے ملک کے لئے خطرناک ہیں کیونکہ یہ قانون حکومت نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنائے ہیں ۔

یو پی کانگریس کی سرجن ابھیان کے تحت امیٹھی کے دکھنوارا نیائے پنچایت میں منعقدہ میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہاکہ کسان مخالف قوانین کی وجہ سے پورے ملک کے کسانوں کے وجود پر بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے کسان گزشتہ 63دنوں سے راجدھانی دہلی کی سرحد پر قانون واپس لینے کی مانگ پر جدوجہد کررہے ہیں اور اپنے 157ساتھیوں کو گنوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امیٹھی سے ان کا سیاسی نہیں بلکہ خاندانی رشتہ ہے۔ تنظیم کی تعمیرکانگریس کی اولین ترجح ہے۔ تنظیم کی بدولت پارٹی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مضبوطی کے ساتھ مخالفت کرسکتی ہے اور کسانوں، بے روزگاروں اور مہنگائی کے خلاف عوام کی ایک مضبوط فیصلہ کن لڑائی لڑسکتی ہے۔

ریاستی کانگریس کے ترجمان برجیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ کانگریس تنظیم کو گرام پنچایت سطح تک مضبوط کرنے اور دھاردار بنانے کے زمرہ میں نیائے پنچایت کمیٹیوں کے قیام کے لئے کانفرنسوں کا اہتمام کررہی ہے۔ یہ پروگرا م ملک کے تمام 75اضلاع اور تمام 826بلاکوں کی تمام نیائے پنچایت سطح تک چل رہا ہے۔ اب تک تقریباً90فیصد سے زیادہ نیائے پنچایتیں قائم ہوچکی ہیں۔

نیائے پنچایتوں کی کانفرنس میں ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو، کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری، سابق وزیر نسیم الدین صدیقی، سابق وزیر آر کے چودھری، مقننہ پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا مونا، قانون ساز کونسل کے لیڈر دیپک سنگھ، سابق رکن پارلیمان راجہ رام پال، سابق رکن پارلیمان پی ایل پونیا سریکھے سینئر لیڈر اور پارٹی کے عہدیدان شامل ہورہے ہیں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرکے نیائے پنچایتوں کے قیام میں ضلع وار پنچایت انچارج کی مدد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تنظیم سرجن ابھیان کے تحت ہر نیائے پنچایت میں آنیو الی گرام پنچایتوں سے گیارہ گیارہ اراکین کی فہرست ان کے پتہ اور موبائل نمبر کے ساتھ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر منگائی جارہی ہے۔ کارکنوں کو کانگریس کی پالیسیوں، پروگراموں اور تحریکات کے بارے میں مکمل معلومات پہنچائی جارہی ہے۔مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے بنائے گئے تینوں سیاہ زرعی قوانین کی کمیوں کو عوام کے درمیان پہنچایا جارہا ہے اور بلندی پر مہنگائی اور بے روزگاری وغیرہ مسائل کے لئے عوام مخالف بی جے پی حکومت کے چہرے کو عام لوگوں کے سامنے بے نقاب کرنے کا کام کارکن کررہے ہیں۔

اسی زمرہ میں محترمہ واڈرا نے 26جنوری کو رائے بریلی ضلع کے راہی بلاک کی راہی نیائے پنچایت میں کارکنوں سے خطاب کیا اور آج میٹھی کے جاموں بلاک کے دکھن وارا نیائے پنچایت میں موجود کارکنوں سے خطاب کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here