نیوزی لینڈ کو ایک اور شکست، بھارت کا ٹی20 سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ

0
111
  • بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
  • مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جہاں میچ میں ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما نے بھارت کی قیادت کی۔
  • بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو سنجو سیمسن صرف 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد راہل اور روہت نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔
  • دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 88رنز کی شراکت قائم کی لیکن موقع پر راہل 45رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ہمیش بینیٹ کی وکٹ بن گئے۔
  • دوسرے اینڈ سے روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ شریاس آئیر کے ہمراہ اسکور کو 138رنز تک پہنچا دیا۔
  • اس مرحلے پر 60رنز کی اننگز کھیلنے والے روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 10رنز کے اضافے سے آئیر کی 33رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
  • بھارتی ٹیم کا کلین سوئپ کے بعد سیریز میں ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
    بھارت نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
  • نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کگلیگن نے دو جبکہ بینیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
  • روہت شرما کے انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے لوکیش راہل نے بھارت کی فیلڈنگ کے دوران قیادت کی۔
  • ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور وہ 17رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔
  • اس موقع پر تجربہ کار روس ٹیلر اور ٹم سیفرٹ وکٹ پر ڈٹ گئے اور چوتھی وکٹ کے لیے 99رنز کی شراکت قائم کر کے نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لے آئے۔
  • اس سے قبل کہ یہ شراکت کیویز کو فتح سے ہمکنار کراتی، نودیپ سینی نے سیفرٹ کی 50رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے بھارت کو اہم کامیابی دلا دی جبکہ تین رنز کے اضافے سے جسپریت بمراہ نے ڈیرل مچل کی وکٹیں بکھیر دیں۔
  • روس ٹیلر بھی 53 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 156رنز کے ساتھ میچ میں 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
  • اس میچ میں فتح کی بدولت بھارت نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹی20 سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ مکمل کیا۔
  • 112رنز کے عوض تین وکٹیں لینے والے بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مستقل شاندار کھیل پر لوکیش راہل کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here