فرانس میں کورونا سے مزید 52 افراد کی موت

0
118

پیرس، 30 مئی (اسپوتنک) فرانس میں کورونا وائرس سے مزید 52 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہی یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28714 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔


وزارت نے پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ اب تک 101390 افراد اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 17904 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 67803 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ، جبکہ اب تک اس انفیکشن سے 28714 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دیگر 14695 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 255 مریض گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داخل ہوئے ہیں۔ اس دوران 29 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک 1361 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here