Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeMarqueeاہل خانہ نے انکت کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا

اہل خانہ نے انکت کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 28 فروری ( یواین آئی) شمال مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات میں ہلاک ہوئے انٹیلی جنس بیورو کے جوان انکت شرما کے اہل خانہ نے انہیں شہید کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مہلوک کے اہل خانہ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے جمعہ کے روزمطالبہ کیا کہ انکت کو شہید کا درجہ دیا جانا چاہئے ۔

اہل خانہ نے نہرو وہار سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے کونسلر طاہر حسین کے خلاف جلد از جلد سخت کا رروائی کئے جانے کی مانگ بھی کی ہے ۔ اہل خانہ نے طاہر حسین پر انکت کے قتل کا الزام عائد کیا ہے ۔

انکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چاقوؤں سے حملہ کرکے اسے بے رحمی سے قتل کرنے کا ذکر ہے ۔ طاہر حسین پر انکت کے قتل کا الزام عائد ہونے کے بعد ‘ آپ ’ نے اسے ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا ہے ۔ طاہر حسین کے خلاف دہلی پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا ہے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular