بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد انجلینا جولی کا اہم فیصلہ

0
229

مشہور زمانہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی اداکار بریڈ پٹ سے طلاق کو 3 سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم وہ اس تجربے کی تلخ یادوں کو اب تک نہیں بھولیں۔

یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی ہمیشہ سے ہی بریڈ پٹ کو ان کے بچوں کی زندگی تباہ کرنے کا ذمہ دار سمجھتی ہیں اور اب ایک نئے انکشاف کے مطابق وہ کبھی بھی بریڈ پٹ سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی ہی نہیں۔

اداکارہ سے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ انجلینا جولی کو اس شادی کے ٹوٹنے سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ وہ خود کبھی بریڈ پٹ سے شادی کرنا نہیں چاہتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق انجلینا جولی کا ماننا ہے کہ بریڈ پٹ نے ان پر شادی کرنے کے لیے زور دیا، تاہم اس شادی کے اتنے برے نتیجے کے بعد اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔

انجلینا جولی کے مطابق بریڈ پٹ کے رویے سے صرف ان کی ہی نہیں بلکہ ان کے بچوں کی بھی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے بچوں کو لے کر کسی دوسرے ممالک رہنا چاہتی تھی، تاہم میں یہ بھی نہیں کرسکتی، کیوں کہ اس وقت میں وہیں رہنے پر مجبور ہوں جہاں میرے بچوں کے والد زندگی گزار رہے ہیں’۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کو لے کر بہت جھگڑے ہوئے۔

انجلینا جولی کے مطابق ‘بریڈ ایک ہی جگہ رہنا چاہتے تھے تاکہ بچوں کی زندگی میں توازن برقرار رہے تاہم میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ بچوں کو دوسرے ممالک لے کر جایا جائے تاکہ وہ مختلف زبانیں سیکھ سکیں اور نئے تجربے حاصل کرسکیں’۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان تعلقات 2005 سے استوار تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here