برلن : جرمن چانسلر انجیلا میرکل 19 فروری کو جی ۔7 ممالک کے رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں شامل ہوں گی۔
حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے کہا کہ اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ہی معاشی امور اور دیگر عالمی چیلنجوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ مرکل عالمی تجارت اور ماحولیات سمیت مختلف عالمی چیلنجوں کے لئے اہم ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں۔
جی 7 ممالک میں جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، برطانیہ ، جاپان ، امریکہ اور کینیڈا شامل ہیں ۔ جی 27 ممالک کے لیڈروں کی چوٹی کانفرنس برطانیہ کی زیر صدارت جون میں ہوگی ۔
Also read