قدیم دستاویزات یونیورسٹی کے تہہ خانے سے دریافت

0
78

فائر فائٹرز نے کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک تہہ خانے میں
پرانی صندوقچی دریافت کی جس میں 1851 میں اسکول قائم ہونے سے متعلق دستاویزات موجود تھیں۔
 قدیم دستاویزات یونیورسٹی کے تہہ خانے سے دریافت

کیلیفورنیا کی سب سے قدیم چارٹرڈ یونیورسٹی آف پیسیفک کے صدر کرسٹوفر کالہن نے کہا کہ حکام کو حیرت ہوئی کہ انہیں یونیورسٹی کے برنز ٹاور سے دستاویزات بلاکل صحیح سالم دستیاب ہوئی۔۔

انہوں نے تفصیل بتائی کہ ہم تہہ خانے میں صفائی ستھرائی کیلئے نیچے گئے تھے۔ جب میں وہاں نیچے گیا تو میں نے دیکھا کہ کونے میں ایک بہت ہی پرانا صندوق پڑا ہوا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تہہ خانے کے محفوظ مقامات کو توڑنے میں مدد کے لئے اسٹاکٹن کے فائر اسٹیشن 4 سے رابطہ کیا۔

عملے کا کہنا تھا کہ ممبران کسی بھی اہم چیز کو نقصان پہنچانے کے بارے میں فکرمند تھے ، لہذا انہوں نے مشعل کو کاٹنے سے پرہیز کیا اور اس کے بجائے ایک ہائیڈرولک ریسکیو ٹول کو استعمال کیا۔

کالہن نے بتایا کہ ان محفوظ دستاویزات میں یونیورسٹی کی ابتداء کی تفصیل موجود ہے جس میں ہاتھ سے لکھے گئے جریدے بھی شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here