امریکا میں رہائشی مکان کے نیچے 18ویں صدی کی سرنگ دریافت

0
95

امریکی ریاست الینوائے میں خریدے گئے اپنے نئے گھر میں ایک امریکی جوڑا دسمبر میں منتقل ہوا۔ اپنے گھر سے منسلک فٹ پاتھ کی جب مرمت شروع کی تو ان کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ ان کے گھر کے نیچے 18 ویں صدی کی سرنگ موجود ہے۔

امریکا میں رہائشی مکان کے نیچے 18ویں صدی کی سرنگ دریافت

گیری اور بیت مکینز نے بتایا کہ وہ دسمبر میں اپنے گھر شفٹ ہوگئے تھے اور حال ہی میں انہوں نے فٹ پاتھ کے اس حصے کی مرمت کا فیصلہ کیا تھا۔

گیری میکنز نے بتایا کہ اسے مرمت کے لیے فٹ پاتھ پر پتھر کی دیوار کا کچھ حصہ ہٹانا پڑا اور پھر اس نے سرنگ دریافت کی۔

اہلیہ بیت میکنز نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کام پر شوہر کی کال آئی اور کہا ، ‘تم فوراً گھر آجاؤ، میں نے جو کچھ ابھی دریافت کیا ہے اس پر تمہیں یقین نہیں آئے گا۔

یہ سرنگ تقریبا 9 فٹ اونچی اور کم از کم 60 فٹ گہری ہے۔ مقامی مورخین نے اندازہ لگایا کہ یہ سرنگ مکان کی تعمیر سے 50 سال پہلے ، 1840 میں بنائی گئی تھی تاہم زیرزمین تعمیر کا اصل مقصد تاحال معلوم نہیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here