بالی ووڈ مہانایک امیتابھ بچن کو ملے گا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ، اس طرح ہوا اعلان

0
234

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو ہندوستانی فلموں میں بہترین تعاون کے لئے پروقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کو یہ طلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہندی فلموں کے ’لیجنڈ‘امیتابھ بچن کو متفقہ طور پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈکے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے دو نسلوں کو اپنی اداکاری اور فن سے نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ امیتابھ بچن کو یہ اعزاز ملنے سے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کو میری طرف سے دلی مبارکباد ۔

یوں تو امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں کئی ایوارڈ پاچکے ہیں ، جن میں تین قومی ایوارڈ بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں 12 فلم فیئر ایوارڈس بھی مل چکے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ان کے نام سب سے زیادہ مرتبہ بیسٹ ایکٹر فلم فیئر ایوارڈ کا ریکارڈ بھی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here