ہاتھرس جیسے واقعات پر امیت شاہ نے کچھ نہیں کیا : ممتا بنرجی

0
131

نندی گرام ، : مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کرتی ہیں اور انھیں خاتوں کی موت کی اصل وجہ نہیں معلوم ہے- مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس واقعہ پر سیاست کررہے ہیں. مگر جب اترپردیش اور بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو امیت شاہ خاموش رہتے ہیں اور ہاتھرس جیسے واقعات پر امیت شاہ نے کچھ نہیں کیا۔

ہاتھرس جیسے واقعات پر امیت شاہ نے کچھ نہیں کیا : ممتا بنرجی

انہوں نے کہاکہ آج امیت شاہ اور بی جے پی بنگال کے واقعہ پر خاموشی اختیار کرلی ہے- امیت شاہ اس معاملے پر ٹوئیٹ کرتے ہیں -اور اتر پردیش کے معاملے پر خاموش ہوجاتے ہیں-

ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہے – امن و امان اب الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے ، وزیر اعلی نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں ترنمول کے تین کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ لالچ اچھا نہیں ہے کچھ لوگ کہیں کے بھی نہیں رہیں گے.

ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑرہی ہیں- ان کے مقابلے شو بھندو ادھیکاری انتخاب لڑرہے ہیں.ادھیکاری دسمبر میں ہی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں-

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here