امریکی فوجیوں نے داعش کے تین سو خاندانوں کو عراق منتقل کردیا

0
191

دہشت گرد امریکی فوجیوں نے داعش دہشت گرد گروہ کے تین سو خاندانوں کو شام سے عراق منتقل کردیا ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں نے ان افراد کو شمال مشرقی شام میں واقع حسکہ کے الھول کیمپ سے عراق منتقل کردیا ہے۔

اس سے قبل شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجی داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ہزار آٹھ سو غیرملکی عورتوں اور بچوں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔

امریکی فوجی، ہمیشہ داعش کے سرغنوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ جب وہ شام اور عراق کی فوج کے محاصرے میں آگئے تھے اس وقت بھی انھوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کے سرغنوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا تھا ۔

درایں اثنا عراق کی سیکورٹی کونسل نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں آنے سے روکنے کے لئے شام سے ملحقہ عراقی سرحدوں کی سیکورٹی بڑھائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here