امریکہ کوبھاری قیمت چکانا ہوگی:صدر ایران حسن روحانی

0
209

تہران، 5 جنوری (ژنہو) ایران کے صدرحسن روحانی نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملہ میں موت پر امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔


مسٹر روحانی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا’’امریکہ نے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے جو اس علاقے کو بہت خطرناک پوزیشن میں ڈال سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا’’ایران علاقہ میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے اور عدم استحکام کا سبب امریکہ کا یہ غلط کام ہے‘‘۔

اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مسٹر الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ایران علاقے میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن غیر ملکی اور اضافی علاقائی فورسز کی موجودگی اور مداخلت سےاس حساس علاقے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here