امریکا دہشت گردی کا سرغنہ ہے: نوام چامسکی

0
114

امریکا کے مشہور تجزیہ نگار، تاریخ داں اور فلسفی نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی کا سرغنہ ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکا تمام دہشت گرد ممالک کا سرغنہ ہے۔

انہوں نے رشا ٹو ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا عوام کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ امریکا میں ہر چیز بنیادی طور پر بہت اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا یہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ خیر کا حامی ہے اور وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں کا جبران کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

امریکا کے مشہور تجزیہ نگار نوام چامسکی کا کہنا تھا کہ کانگریس پر حملے سے امریکا میں جمہوریت کی طاقت کی پول کھل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا، دنیا میں سب سے بڑی دہشت گرد فوج ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here