امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے کی 6 ہفتوں تک بند کمرے میں تفتیش ہونے کے بعد آج پہلی بار عوامی سماعت ہوگی جسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے پر اتفاق کے بعد تفتیشی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور صدر پر باقاعدہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔ مواخذے کا تفتیشی عمل کئی مراحل پر مشتمل ہوگا اور مواخذے کا عمل جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔
Every day for the past month – and every day for the next several months – TV anchors will talk in very dramatic tones about the impending doom of impeachment facing America. They make it all sound so serious. But it’s not, and they are not. Read why: https://t.co/gZqJ6U590e
— Jeff Sessions (@jeffsessions) November 13, 2019
ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ اکثریت میں ہیں لیکن سینیٹ میں ری پبلیکنز کو سبقت حاصل ہے جو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر 2020ء میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف بائیڈن کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جسے وائٹ ہاؤس کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے ریکارڈ کرلیا اور اس کیس میں بطور گواہ شامل بھی ہیں۔
Also read