امریکہ میں کوروناوائرس سے مرنے والے شوہر کے فون میں لکھا ملا کچھ ایسا کہ۔۔۔۔۔

0
261

امریکہ (America) کے کنیکٹی کیوٹ (Connecticut) ریاست میں ڈینبری (Danbury) کا یہ واقعہ رونگے کھڑا کر دے گا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے اسپتال میںداخل شوہر جوناتھ کو ایلہو کی وجہ سے کیٹی کو ایلہو کی بے بسی اور بے صبری ایک۔ایک منٹ بڑھتی جارہی تھی۔ چھوٹی سی پیاری سی فیملی ر مصویبتوں کا پہار ٹوٹ پڑا تھا۔

شوہر کے کورونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے پورا گھر بکھر چکا تھا۔ گھر میں بیوی کیٹی اور دو بچے تو اسپتال میں شوہر جوناتھن۔ اسپتال سے فون کال کا انتظار تھا تاکہ جوناتھن کی صحت کے بارے میں کوئی اچھی خبر مل سکے لیکن قسمت نے کچھ اور ہی طے کررکھا تھا۔

Buzzfeed میں چھپی خبر کے مطابق اسپتال سے فون کال آیا لیکن جوناتھن کی آخری ٹوٹری سانسوں کے بارے میں اطلاع دینے کیلئے۔ کیٹی بدحواس سی بھاگ کر ڈینبری (Danbury) کے اسپتال پہنچی لیکن تب تک زندگی شوہر جوناتھن کا ساتھ چھوڑ چکی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد اس کا بکھرا سامان سمیٹتے وقت کیٹی کو جوناتھن کا فون ملا۔ اس فون میں جوناتھن ا لکھا آخری خط ملا۔ تحریروں سمٹے دردر میں مانوں جوناتھن نے خوشیوں کے لمحوں کو گھولنے کی کوشش کی ہو جیسے۔

اس پیغام میں جو بھی لکھاتھا وہ سب کیٹی کی روئی آنکھوں سے دھندلاتا جارہا تھا۔ “میں تمہیں دل کی گہرائیوں سے بہت پیار کرتا ہوں اور تم نے مجھے بہت اچھی زندگی دی ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں، تمہارا شوہر، بریڈن اور ہینی کا والد ہونے پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ تم سب سے خوبصورت دیکھ بھال کرنے والی انسان ہو۔ واقعی تم اپنے آپ میں ایک طرح کی ہو۔ یہ بھروسہ دلاؤ کہ میرے جانے کے بعد بھی تم زندگی کو اسی خوشی اور شدت کے ساتھ جیوگی جس نے مجھے تمہیں پیار میں ڈال دیا۔ تم بچوں کی سب سے اچھی ماں ہو اور یہ تجربہ کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے’۔

جوناتھن کے لکھے فون خط کو کیٹی پڑھتی جارہی تھی اور ان لکیروں کو چھو کر جوناتھن کو مانوں محسوس کررہی تھی۔ جوناتھن نے خط کا ایک حصہ بچوں کیلئے بھی چھوڑا تھا اور لکھا تھا کہ بریڈن کو بتانا کہہ وہ میرا سب سے اچھا ساتھی تھا اور مجھے اس کا والد ہونے پر فخر ہے۔ اس سے کہنا کہ وہ اب تک شاندار کام کرتا رہا ہے اس کو جاری رکھے۔ پینی کو کہنا کہ وہ راجکماری ہے اور زندگی میں جو بھی کچھ چاہے گی اسے حاصل کرلے گی۔

شوہر جوناتھن کے آخری خط کی وجہ سے بیوی کیٹی جذبات کے ابال میں نڈھال ہوتی جارہی تھی۔ پھر جوناتھن نے جو لکھا وہ کیٹی کو اندر سے جنجھور کر رکھ گیا۔ جوناتھن نے آگےلکھا اگر تمہیں کوئی ملے اور ایسا لگے کہ تمہیں اور بچوں سے بہت پیار کرتا ہے تو خود کو مت روکنا۔ ہمیشہ خوش رہنا چاہے جو کچھ بھی ہو۔

جوناتھن اور کیٹی کو ایک۔دوسرے سے کالج کے دوران پیار ہوگیا تھا اور اس کے بعد شادی کرلی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ جوناتھن گھر میں کمانے والے اکیلے شخص تھے۔ 26 مارچ کو جوناتھن کا کوروناوائرس ٹیسٹ (coronavirus test) پازیٹو پایا گیا تھا۔ وہیں 22 اپریل کو جوناتھن کی دل کا دورہ پڑا۔ جوناتھن 28 دن تک اسپتال میں داخل رہے جس میں 20 دن وینٹیلیٹر پر رہے۔ تمام احتیاط برتنے کے باوجود ان کو کوروناوائرس وگیا تھا۔ شروعات میں ان کی علامت دیکھ کر ڈاکٹروں کو لگا تھا کہ وہ دو دن میں ٹھیک ہوجائیں گے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی۔ 32 سال کی عمر میں جوناتھن نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here