امیزون کے سی ای او جیف بیزوزکا استعفیٰ

0
105

واشنگٹن : امیزون کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ملازمین کو ایک مراسلہ میں بیزوز نے منگل کو کہا کہ وہ کمپنی میں سی ای او کے رول سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’یہ اعلان کرتے ہوئے میں پرجوش ہوں کہ میں امیزون بورڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین کی حیثیت سے کام کروں گا اور اینڈی جسی کمپنی کے نئے سی ای او ہوں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ امیزون بورڈ آف ڈائرکٹرز کے ایگزیکٹیو چیئرمین کی
حیثیت سے ان کا رول انہیں کمپنی سے منسلک رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی ڈے 1 فنڈ ، بیزوز ارتھ فنڈ ، بلیو اوریجن ، دی واشنگٹن پوسٹ اور دیگر معاملات پر بھی توجہ دینے کے قابل ہوجائیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here