عالم باغ پولیس نے جہیز قتل معاملہ میں شوہر کو کیا گرفتار

0
106

لکھنؤ: عالم باغ پولیس نے شادی شدہ خاتون کی موت کے معاملہ میںبدھ کو اس کے شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔ اس کی ماں نے شوہر اور اس کے کنبے والوںکے خلاف جہیز قتل اور استحصال کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

غور طلب ہے کہ کانپور روڈ واقع تین نمبر بغیہ بندھوا تالاب کے رہنے والے شکیل احمد کی بیوی وسیمہ بانو نے دوشنبہ کو عالم باغ کے پون پوری کے رہنے والے داماد آصف اور اس کے گھروالوں پر بیٹی شگفتہ (۲۴)کا قتل کرکے لاش کو پھندے پرلٹکائے جانے کا الزام لگایا تھا۔

الزام تھاکہ بیٹی کو جہیز کیلئے استحصال کیاجاتا تھا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس کی پٹائی کرتے تھے۔ بدھ کو پولیس نے ملزم آصف کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here