الحشد الشعبی کے مزید کمانڈروں کی شہادت کی خبروں کی تردید

0
301

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے بغداد کے شمال میں امریکی ڈرون حملے میں فورس کے کمانڈروں کی شہادت کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے۔

عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں فورس کے کمانڈروں شبل الزیدی ، حامد الجزائری اور رائد الکروی کی شہادت کے بارے میں نشر ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے – اس سے پہلے میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ الحشد الشعبی کے کمانڈر الزیدی اور الجزائری بغداد کےشمال میں امریکی فوجی اڈے کے قریب ایک ہوائی حملے میں شہید کردئے گئے ہیں –

الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر حامد الجزائری نے بھی سومریہ نیوز سے گفتگو میں اپنے اوپر کسی بھی طرح کے قاتلانہ حملے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خبریں گمراہ کرنے والے ذرائع ابلاغ نشر کررہے ہیں اور اس کا مقصد اسلامی استقامتی گروہوں کے حوصلوں کو کمزور کرنا ہے – انہوں نے نفسیاتی اور تشہیراتی جنگ کی بابت خبردار کرتے ہوئے سب سے کہا ہے کہ وہ صرف عراق کے سرکاری میڈیا کی خبروں پر یقین کریں – الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ بغداد کے شمال میں تاجی کے علاقےمیں اس فورس کی میڈیکل ٹیم پر ہوائی حملہ ہواہے – المیادین ٹی وی نے خبردی ہے کہ اس حملے میں چھے افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے –

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here