اقرا عزیزاور یاسر حسین کی انوکھے انداز میں شادی کی دعوت

0
261

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ روایتی کارڈ نہیں بلکہ اس کا رڈ کے ذریعے نہایت انوکھے انداز میں لوگوں کو شادی کی دعوت دی گئی ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر اقراعزیز اوریاسر حسین کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور اب اقرا عزیز نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی اور یاسر کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم یہ کوئی عام شادی کا کارڈ نہیں ہے بلکہ اس میں نہایت دلچسپ اور انوکھے انداز میں لوگوں کو شادی کی دعوت دی گئی ہے۔ دعوت نامے کے مطابق دونوں رواں ماہ کی 28 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے ۔
شادی کے کارڈ پر دلہا اور دلہن کے لباس میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کا کارٹون نظر آرہا ہے ۔ کارڈ کی ابتدامیں یاسر حسین کا تعارف کراتے ہوئے لکھا گیا ہے خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا)۔ عزیز صاحب کی لڑکی اقرا(سمجھداری کی مثال)۔ شادی کارڈ کے ذریعے دونوں نے ملک میں جاری مہنگائی پر طنز کرتے ہوئے کہا 28 دسمبر 2019 کو دونوں شادی کررہے ہیں(کیونکہ 2020 میں مہنگائی مزید بڑھے گی)۔

نکاح دوپہر ایک بجے ہوگا ، بھرپور لنچ دوپہر ڈھائی بجے (کیونکہ ہمارے وزیراعظم بہت تیز ہیں۔ کارڈ کی آخری سطروں میں دونوں نےمہمانوں سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تحفوں کی ضرورت نہیں۔ سلامی مشورے کی طرح دیں (دل کھول کر)۔ کارڈ کے ساتھ اقرا عزیز نے اپنے تمام چاہنے والوں سے کہا کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز فنکار دونوں کی شادی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو نئی زندگی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here