کیتی کے ریمیک میں کام کریں گے اجے دیوگن

0
62

ممبئی 29 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن تامل سپر ہٹ فلم کیتی کے ریمیک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

کیتی کے ریمیک کا اعلان اس ماہ کے آغاز میں ہی کر دیا گیا تھا لیکن اس فلم کی کاسٹ کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا تھا. اس فلم میں کون لیڈ کردار ادا کرے گا اس بارے میں گزشتہ کافی وقت سے صرف قیاس ہی لگائے جا رہے تھے. سوشل میڈیا پر سلمان خان سے لے کر رتیک روشن تک تمام فنکاروں کے ناموں کے قیاس لگائے جا چکے تھے۔

اجے دیوگن نے ٹویٹ کہا، “جی ہاں، میں تامل فلم کیتی کے ہندی ریمیک میں کام کر رہا ہوں. یہ فلم 12 فروری 2021 کو ریلیز ہوگی۔

“کیتھی ایک رومانچک فلم ہے جو ان تمام لوگوں کے لئے ہے جنہیں کریمنل فلمیں دیکھنا پسند ہے. ساتھ ہی یہ ایسی فلم بھی ہے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here