ایئر انڈیا اورنگ آباد کےلئے پرواز شروع کرے گی

0
194

نئی دہلی،11اکتوبر(یواین آئی)فضائیہ خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئرانڈیا16اکتوبر سے ممبئی سے مہاراشٹر کے آرنگ آباد کے لئے پرواز شروع کرےگی۔

ایئرلائن نے جمعہ کو بتایا کہ ممبئی سے اورنگ آباد پہنچنے کے بعدیہی پرواز راجستھان کے اودے پور تک جائےگی اور واپسی کی پرواز اودے پور سے اورنگ آباد ہوتے ہوئے ممبئی پہنچے گی۔اس نے بتایا کہ اورنگ آباد میں یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل اجنتا اور ایلورا کی گپھائیں ہونے کی وجہ سے وہاں سیاحوں کےبڑی تعداد میں آنے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی محلوں کے شہر کے طورپر مشہور اودے پور میں بھی کافی سیاح آتے ہیں۔دونوں شہروں کے آپس میں جڑجانےسے سیاحوں کو اضافی متبادل مل جائےگا۔

یہ پرواز ہفتے میں تین دن بدھ،جمعہ اور اتوار کو مہیاہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here