چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فضائیہ کو طویل مدتی حکمت عملی کی ضرورت

0
151

نئی دہلی، 16 اپریل : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے میں ایئر فورس کی مستعدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار ہونا چاہئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز فضائیہ کے اعلی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش اتفاق ہے کہ یہ کانفرنس فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔

چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فضائیہ کو طویل مدتی حکمت عملی کی ضرورت

انہوں نے کہاکہ “یہ خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ سال مشرقی لداخ میں پیش آنے والے واقعات پر ایئر فورس نے فوری اور جارحانہ انداز میں جواب دیا ہے”۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کمانڈروں کو مستقبل میں اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی خاکہ اور حکمت عملی وضع کرنا چاہئے، جس کی بنیاد پر صلاحیت سازی کی جاسکتی ہے۔

وزیر دفاع نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں بھی فضائیہ کے کردار کی ستائش کی۔ بین الاقوامی جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی توجہ بحر اوقیانوس سے بحر الکاہل پر مرکوز ہوگئی ہے۔

نیز جنگ کے بدلتے زاویوں میں اب جدید ٹیکنالوجی پر زیادہ زور دیا جارہا ہے، اس لئے فضائیہ کو بھی ان پہلوؤں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔
وزیر دفاع نے فضائیہ کے کمانڈروں کو اپنے اہداف کے حصول میں حکومت کی طرف سے بھر پور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا بھی موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here