ایئر انڈیا، ایئر فورس کے طیارے طبی سامان پہنچانے میں مصروف

0
92

نئی دہلی ،30 مارچ (ےو اےن آئی) کورونا وائرس کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے ملک کے مختلف مقامات پر طبی سازوسامان پہنچانے میں ایئر فورس اور سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور اس کی یونٹ الائنس ایئر دن رات مصروف ہے۔


سول ایوی ایشن کی وزارت نے پیر کو بتایا کہ فضائیہ کے ساتھ ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے کارگو طیاروں کا استعمال کورونا کی جانچ اور اس سے بچاو¿ میں کام آنے والے ضروری آلات اور دیگر ضروری اشیا کی نقل و حمل کے لئے کیا جا رہا ہے۔

ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کر کے ان اشیا کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزارت کی جانب سے اتھارئزڈایجنسیاں طبی مواد بھیجنے کے لئے وزارت کے متعلقہ علاقائی دفاتر سے رابطہ کرتی ہیں۔
الائنس ایئر کی ایک پرواز 29 مارچ کو ضروری مواد لے دہلی سے کولکاتہ گئی تھی۔ اس میں کولکاتہ، گوہاٹی، ڈبروگڑھ اور اگرتلاکے شپمنٹ تھے۔
اسی طرح فضائیہ کا ایک طیارہ وی ٹی اےم کٹ اور دیگر ضروری اشیا کے ساتھ دہلی سے چنڈی گڑھ اور پھر چنڈی گڑھ سے لیہہ گیا۔وی ٹی ایم کٹ میں جانچ کے کیلئے حیاتیاتی نمونے لے کر لیبارٹری تک پہنچائے جاتے ہیں۔
الائنس ایئر کی پروازوں کا استعمال ضروری سازوسامان کو پونے سے ممبئی بھیجنے کے لئے کیا جا رہا ہے جہاں سے ایئر انڈیا کے طیارے انہیں ملک کے مختلف مقامات پر لے کر جا رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here