نئی دہلی، 14 فروری ( یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک اور غذائی تحفظ فراہم کرنے کے لئے غذائیت سے بھرپور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے انڈٰین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پوسٹ گریجویٹ اسکول کے جلسۂ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں سائنسدانوں کی جانب سے کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ سنہ 1949-50 کے دوران ملک میں اناج کی پیداوار پانچ کروڑ ٹن سے کچھ ہی زیادہ تھی جو اب بڑھ کر 28 کروڑ ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے ۔
گندم کی پیداوار 10 کروڑ ٹن اور دھان کی پیداوار 10 کروڑ 15 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
Also read