آگرہ:سڑک حادثے میں4کی موت

0
177

آگرہ:  اترپردیش کے ضلع آگرہ میں دوکی پولیس اسٹیشن علاقے میں بےقابو تیز رفتار ٹر ک نے علی الصبح ایک سائیکل سوار کو کچلنے کے بعد کار کو ٹکر ماردی۔اس حادثے میں 4افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ حادثہ آگرہ۔فتح آباد ہائی وے پر کندول پٹرول پمپ کے پاس پیش آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرک آگرہ سے آرہا تھا۔پہلے وہ پٹرول پمپ سے نکل رہی ٹرک کو ٹکر ماری اور اس کے بعد ایک سائیکل سوار کو روند دیا۔
سائیکل سوار اور کار سوار تین افراد سمیت 4افراد کی اس حادثے میں موت ہوئی ہے۔حادثے کی اصل وجہ گھنے کہرے کو بتایا جارہا ہے۔حادثے کے مقامی افراد نے ہائی وے کو جام کردیا مہلوکین کی لاشیں سڑک پر رکھ احتجاج کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here