Thursday, May 15, 2025
spot_img
HomeMarqueeشوہر کے قتل کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

شوہر کے قتل کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

نئی دہلی:  جنوبی دہلی کے چھترپور علاقے میں ایک خاتون نے شوہرکا چاقو سے گود کر قتل کرنے کے خود کو بھی چاقو سے زخمی کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
جنوبی دہلی کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے پیر کے روز بتایا کہ چھتر پور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مکان مالک نے اپنے کرایہ دار کی خود کشی کے تعلق سے اطلاع دی ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گئی جہاں شوہر اور بیوی دونوں خون سے لت پت بے ہوش پڑے ہوئے تھے ۔ پولیس نے دونوں کو ایمس اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے چراغ شرما (37) کو مردہ قرار دیا جبکہ بیوی رینوکا شرما (36) کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رینوکا نے فیس بک پر شوہر کے قتل سے متعلق معلومات شیئر کیں اور پھر خود کو چاقو مارا لیا ۔ فیس بک پر قتل کی اطلاع دیکھ کر مکان مالک نے جا کر دیکھا تو کمرہ اندر سے بند تھا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ چراغ ہریانہ کے یمنا نگرکا رہنا والا تھا اور رینوکا کا تعلق مدھیہ پردیش کے اجین سے ہے۔ دونوں میکس انشورنس کمپنی کے الگ الگ ڈویژنوں میں کام کرتے تھے۔ شادی کے سات سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اس بات کے تعلق سے شوہر اور بیوی کے مابین لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular