ادھو نے مرکز کا شکریہ ادا کیا- Adhu thanked the center

0
112
Adhu thanked the center

ممبئی:  مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز 45 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ٹیکے دیئے جانے کے مطالبے کو قبول کرنے پر مرکز کا شکریہ ادا کیا۔

ادھو ٹھاکرے نے یہ مطالبہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وزرائے اعلیٰ کی ورچوول میٹنگ میں کیاتھا ۔ ذرائع نے بتایا ’’اب جب کہ یہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے ریاست میں ویکسینیشن کو فروغ ملے گا‘‘۔

خیال رہے مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں ہر روز 25،000 سے 30،000 ’کووڈ19‘ کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here