کباڑ سے ملنے والے پیالے کی اصل قیمت 5 لاکھ ڈالر

0
100

امریکا میں ایک کیارڈ سیل سے خریدا ہوا صرف 35 ڈالر کا پیالہ چینی نوادرات میں سے ایک ثابت ہوا اور اب وہ تین سے پانچ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے یعنی چند ہزار کا پیالہ کروڑوں روپے کا خزانہ ثابت ہوا ہے۔

کباڑ سے ملنے والے پیالے کی اصل قیمت 5 لاکھ ڈالر

پندرہویں صدی میں یہ پیالہ بنایا گیا تھا جس پر موجود نیلے رنگ کے پھول اسے ایک نایاب شے کا درجہ دیتے ہیں۔ عموماً امریکی عوام اپنے گھر کی فالتو اشیا اتوار کو گھر کے باغ میں رکھ کر فروخت کرتے ہیں جسے یارڈ سیل کہا جاتا ہے۔ یہ پیالہ کنیٹکٹ کی ایک یارڈ سیل سے خریدا گیا تھا۔

ماہرین نے کہا کہ پورسلین سے بنے اس پیالے کو ’کنول (لوٹس) پیالہ‘ کہا جاتا ہے جو چینی بادشاہ یونگلے کے عہد سے تعلق رکھتا ہے۔ اس طرح 1403 سے لے کر 1424 کے درمیان اسے تیار کیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا میں

نیویارک میں واقع دنیا کے مشہور نوادراتی نیلام گھر سوتھ بے نے اپنے ایک بیان میں اصل مالک کی شناخت چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں یہ پیالہ نیو ہیون سے خریدا گیا تھا۔ اس کے بعد خریدار نے ان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا یہ کوئی نایاب شے ہوسکتی ہے؟

اس پر ماہرین نے کہا کہ پورسلین سے بنے اس پیالے کو ’کنول (لوٹس) پیالہ‘ کہا جاتا ہے جو چینی بادشاہ یونگلے کے عہد سے تعلق رکھتا ہے۔ اس طرح 1403 سے لے کر 1424 کے درمیان اسے تیار کیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا میں ایسے صرف چھ پیالے موجود ہیں۔

یہ پیالہ 17 مارچ کو نیلام ہوگا اور توقع ہے کہ یہ تین سے پانچ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here