ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ وانی کپورکی ایک تصویر منظر عام پرآئی ہے۔ جس انہوں نے ایک آدھے ننگے کپڑے پہنے ہیں اور اس پر ”رام“ لفظ لکھا ہے۔
ممبئی کے رہنے والے ایک شخص نے وانی کپور کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی خوب گشت کررہی ہے۔ ممبئی کے این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر نے وانی کپور پر الزام عائد کیا کہ وانی کپور اس طرح کے کپڑے پہن ایک مخصوص طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
شکایت کنندہ راما ساونت نے بتایا کہ پولیس نے وانی کپورکو اپنا بیان ریکارڈکروانے کیلئے پولیس اسٹیشن آنے کی ہدایت دی ہے۔
فیس بک و ٹوئٹر صارفین وانی کپور کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ وانی کپور بے شرم ہے۔ ہم ان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں گے۔“ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ وانی کپور، تمہیں اپنے آپ پر شرمندہ ہونا چاہئے۔ اب ہم آپ کی فلموں کا بائیکاٹ کریں گے۔
Also read