ڈبلو ایچ او کے مطابق کورانا ویکسین کی تیاری عمل میں ہے

0
119

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی 70 ویکسین کی تیاری جاری ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ تیاری کے مراحل میں موجود ان ویکسین میں تین ویکسین انسانوں پر ٹیسٹ بھی کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کین سائنو بایولوجکس اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کی تیار کردہ ویکسین بھی تجرباتی مراحل میں ہے۔

اس کے علاوہ دو ویکسین امریکا کے دواساز ادارے موڈرنا اور اینو ویو فارماسیوٹکلز نے تیار کی ہیں۔واضح رہے کہ اس عالمگیر وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ ہونے کو ہے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here