اوریا:سڑک حادثے میں ایک کی موت

0
88

اوریا: اترپردیش کے ضلع اویا کے دویا پور علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ سہائیل روڈ باشندہ موہر سنگھ عرف آسک(23) اور انکت شرما(19) موٹر سائیکل سے جمعہ کی دیر رات سہائل سے دبیا پور کی جانب جارہے تھے کہ اچانک ابابر گاؤں کے سامنے کسی تیز رفتار گاڑی نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوانوں کو پولیس نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر دبیا پور میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے موہر سنگھ کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شدید طور سے زخمی انکت شرما کو ابتدائی علاج کے بعد سیفئی میڈیکل کالج ریفر کردیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here