سڑک حادثے میں ماں۔بیٹی کی موت

0
139

میرٹھ : اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے گنگ نہر پٹری میں ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار ماں۔بیٹی کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ مظفر نگر کے میراپور باشندہ شاہنواز بیوی شبنم اور بیٹی عنایت(02) کے ساتھ سوال خاص میں ایک شادی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آیا تھا۔

دیر رات وہ واپس لوٹ رہے تھے کہ گنگ نہر پٹری پر منڈیائی گاؤں کے نزدیک شبنم اور عنایت بائیک سے نیچے گر گئے اور اسی دوران پیچھے سے آنے والے گنا لدے ٹرک نے دونوں کو کچل دیا۔شدید طور سے زخمی ماں۔بیٹی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here