اڑان بھرنے کے دوران گوا ایئر کا طیارہ پرندے سے ٹکرایا، سبھی 180 مسافر محفوظ

0
142

احمد آباد، 18 فروری (یواین آئی) گجرات کے شہر احمد آباد کے سردار بلبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنگلور جانے کے لئے اڑان بھرنے کے دوران گو ایئر کا ایک ہوائی جہاز آج پرندے سے ٹکرا گیا جس سے اس کے انجن میں آگ لگ گئی ۔

طیارہ میں سوار عملے کے ارکان اور مسافروں سمیت سبھی 180 افراد محفوظ ہیں۔ ہوائی اڈےکے ڈائریکٹر منوج گنگل نے یو این آئی کو بتایا کہ گو ایئر کا جی 8 802 کا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران ایک پرندے سےٹکرا گیا جس سے اس کےدائیں انجن میں آگ لگ گئی۔

اسے فوری طور پر بجھا لیا گیا اور طیارے کو رن وے سے ہٹا لیا گیا۔ سبھی مسافروں کو بحفاظت طریقہ سے نیچے اتار لیا گیا۔اس واقعہ کے بعد اس طیارہ کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here