بیمیترا، 22 نومبر (یو این آئیٰ چھتس گڑھ کے ضلع بیمیترا کےکوتوالی تھانے علاقےمیں ایک کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے تالاب میں گر گئی جس سے اس میں سوار 8لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نےبتایا کہ ضلع کے نادل گاؤں کے ایک خاندان کے افراد کل رات کسی کام سے شہر کی جانب جارہےتھے۔ تبھی راستے میں موہبھٹا گاؤں کےنزدیک ایک موڑ پر کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کےکنارےایک تالاب میں جا گری۔
مرنے والوں میں تین خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کار کا دروازہ نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل پائے اور ان کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نےمرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نزدیکی اسپتال میں بھیج دیا ہے۔
Also read