Tuesday, May 13, 2025
spot_img
HomeSliderجھگی میں رہنے والے کنبوں کو جلد از جلد فلیٹ میں منتقل...

جھگی میں رہنے والے کنبوں کو جلد از جلد فلیٹ میں منتقل کرینگے کیجریوال

نئی دہلی، 8 اپریل : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز جھگی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ‘ جہاں جھگی وہاں مکان’ اسکیم کے تحت تعمیر کئے جانے والے مکانات کے پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی، جس میں انہوں نے مذکورہ اسکیم کے تحت تیار ہونے والے فلیٹوں کی الاٹمنٹ میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

جھگی میں رہنے والے کنبوں کو جلد از جلد فلیٹ میں منتقل کرینگے کیجریوال

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اسکیم میں آنے والی کسی بھی پریشانی کو ان کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ ہر پریشانی کو دور کرکے جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو جلد از جلد فلیٹ میں منتقل کیا جاسکے اور وہ عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ جائزہ میٹنگ میں کابینہ کے وزیر ستیندر جین ، ڈی یو ایس آئی بی اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں واقع جھگی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کو فلیٹوں میں منتقل کرکے انہیں باعزت زندگی بسر کرنے کا موقع دینے کے لئے پرعزم ہے۔ دہلی کی حکومت ‘ جہاں جھگی ، وہاں مکان’ سکیم کے تحت جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو دہلی کے مختلف علاقوں میں فلیٹ مہیا کررہی ہے۔ اسکیم کے تحت ، شہری شیلٹر بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے ذریعے پہلے مرحلے میں 52344 فلیٹ تعمیر کیے جارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular