راجستھان میں ابھی تک ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا کے ٹیکے لگے

0
142

جے پور ، 2 جون : راجستھان میں عالمی وبا کی روک تھام کے لئے کی ٹیکہ کاری کے تحت منگل تک تقریباََ ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔

راجستھان میں ابھی تک ایک کروڑ تقریبا 70 لاکھ کورونا کے ٹیکے لگے

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ یکم جون تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ایک کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 274 خوراکیں لگ چکی ہیں ۔ ان میں ایک کروڑ 36 لاکھ 74 ہزار 97 پہلی خوراک جبکہ 32 لاکھ 63 ہزار 177 دوسری خورا ک شامل ہے۔

اس دوران 60 لاکھ سال سے زیادہ عمرسے کے لوگوں کو 53 لاکھ 64 ہزار 659 افراد کو پہلی خوراک اور 16 لاکھ 70 ہزار 490 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے ۔ اسی طرح 45 سے 59 سال کی عمر کے 54 لاکھ 45 ہزار 958 افراد کو پہلی جبکہ آٹھ لاکھ 13 ہزار 491 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here