دوسرے دن بھی تقریبا 16 ہزار نئے کیسز

0
79

نئی دہلی:  ملک میں دوسرے دن بھی کوروناوائرس کےتقریباََ16 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی شرح سوا دو فیصد سے کم ہوگئی ہے مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16،375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 56 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے۔ پیر کو نئے کیسزکی تعداد 16،504 تھی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29،091 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 99.75 لاکھ اورشفایابی کی شرح 96.32 فیصد ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 12،917 کم ہوکر 2.31 لاکھ ہوگئی اور ان کی شرح 2.23 فیصد رہ گئی۔ اسی دوران 201 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،49،850 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 10،362 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹو کیسز میں 5516 کی کمی آئی ہے۔ ریاست میں اب ایکٹو کیسز 49،955 رہ گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18.47 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مزید 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49،695 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here