پارلیمنٹ ایوان بالا سےعام آدمی پارٹی کے تینوں ممبران دن بھر کیلئے معطل

0
99

ئی دہلی،3 فروری : عام آدمی پارٹی (آپ) کے تینوں ممبران پارلیمنٹ سنجے سنگھ ، سشیل کمار گپتا اور این ڈی گپتا کو کسانوں کے معاملے پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب بدھ کے روز دن بھر کے لئے معطل کردیا گیا۔

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے بعد صدر کے خطاب پر
مباحثہ شروع کرانے کی کوشش کی ، اس کے بعد ’آپ‘ کے سنجے سنگھ ، سشیل کمار گپتا اور این ڈی۔ گپتا اپنی اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور نعرے لگانے لگے۔ انہوں نے ’زرعی قوانین ختم کرو‘ کے نعرے لگائے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ صدر کے خطاب پر مباحثہ کے دوران کسانوں کے معاملے پر بحث کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ایسی صورتحال میں ان اراکین کا ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا غیرمناسب ہے۔

یہ لوگ کسانوں کے معاملے پر واقعتا بحث نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تینوں ممبران سے درخواست کی کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں ، لیکن اس پر تینوں ارکان نعرے لگاتے رہے۔

اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے تینوں ارکان پارلیمنٹ کو ضابطہ 255 کے تحت ایوان کی کارروائی سے خارج کئے جانے کی تنبیہہ کی لیکن ان اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ نعرے لگاتے رہے۔

اس پر چیئرمین نے کہا کہ ان تینوں ممبروں کو دن بھر کے لئے ایوان کی کارروائی سے خارج کیا جارہا ہے ،اس کے بعد انہوں نے تینوں ممبروں کو دن بھر کے لئے ایوان چھوڑنے کا حکم دیا اور ساڑھے نو بجے پانچ منٹ کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here