اسپتال کے باتھ روم میں خاتون نے کابچہ کو جنم دیا۔تلنگانہ کے تانڈو میں افسوسناک واقعہ

0
127

حیدرآباد اسپتال کے باتھ روم میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے نومولود کی موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے وقار آباد ضلع کے تانڈور سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ مل ریڈی پلی سے تعلق رکھنے والی منیشا نامی حاملہ خاتون بدھ کی صبح تین بجے تانڈور اسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹر دستیاب نہیں تھے۔ ڈیلیوری انجام دینے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس خاتون نے اسپتال کے باتھ روم میں گئی اور بچے کو جنم دیا تاہم نو زائیدہ کی موت ہوگئی۔ متاثرہ خاندان کے افراد نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بچہ کی موت ہوگئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یواین آئی وخ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here