افسوس صد افسوس ؛غزہ کے شہید’حمزہ‘ کی کفن میں مسکراتی لاش

0
166

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا اور شہید فلسطینیوں کی تعداد56 ہو گئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

افسوس صد افسوس ؛غزہ کے شہید’حمزہ‘ کی کفن میں مسکراتی لاش

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 14 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قدس نیوز نیٹ ورک نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے 11 سالہ حمزہ کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید 11 سالہ حمزہ کفن میں لپٹا مسکرا رہا ہے اور شہید بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے۔

حمزہ کی کفن میں لپٹی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اسرائیلی مظالم پر سیخ پا ہیں۔

پاکستان کے نامور سینئر صحافی حامد میر نے بھی یہ تصویر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر حمزہ، ہمیں معاف کردینا جب آپ پر بمباری ہو رہی تھی تو ہم صرف مذمتی بیانات جاری کر رہے تھے ہم آپ کیلئے کچھ نہ کر سکے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here