Friday, May 16, 2025
spot_img
HomeMarqueeفخر کا لمحہ۔انسپکٹر باپ نے ڈی ایس پی بیٹی کو سیلوٹ کیا۔اے...

فخر کا لمحہ۔انسپکٹر باپ نے ڈی ایس پی بیٹی کو سیلوٹ کیا۔اے پی میں واقعہ

حیدرآباد:  اے پی میں ایک انوکھے واقعہ میں ایک انسپکٹر باپ نے اپنی ڈی ایس پی بیٹی کو سیلوٹ کیا۔پولیس ٹریننگ سنٹر چندراگری کلیانی ڈیم سے وابستہ وائی شیام سندر نامی انسپکٹر کے لئے یہ خوشگوار اور فخر والا لمحہ تھا کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو جو ڈی ایس پی ہے،مکمل پولیس یونیفارم میں دیکھا۔شیام سندر کی ملاقات اپنی بیٹی سے اُس وقت ہوئی جب وہ پولیس ڈیوٹی میٹ میں شرکت کے لئے تروپتی آئی تھی۔اپنی بیٹی کو دیکھتے ہی انہوں نے سب سے پہلے اس کو سیلوٹ کیا۔اس کی آنکھیں پُرنم ہوگئی تھیں۔پرشانتی انجینئرنگ گریجویٹ اور 2018بیچ کی ڈی ایس پی ہے۔جب اس کے ساتھیوں نے شیام سندر سے اس تعلق سے پوچھا کہ وہ کیسا محسوس کررہا ہے تو اس نے کہا کہ پرشانتی ڈی ایس پی رینک کی حامل عہدیدار ہے۔اس طرح وہ اس کی سینئر عہدیدار ہے۔جس طرح دیگر اعلی عہدیداروں کو سیلوٹ کیاجاتا ہے، اسی طرح اس نے اسے سیلوٹ کیا۔ڈی ایس پی پرشانتی نے کہا کہ اس کے والد اس کے لئے ہمیشہ جذبہ رہے ہیں۔وہ فرض کی ادائیگی میں ان کے اصولوں اور لگن پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔پولیس عہدیداروں نے کہا کہ وردی میں فرائض کی انجام دہی کے دوران تعلقات معنی نہیں رکھتے۔آندھراپردیش پولیس نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر باپ اور بیٹی کی تصویر کو پوسٹ کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular