مولانا کلب جوادکی قیادت میںعلماء کا وفد ایران دورے پر

0
265

لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی ہندوستانی علماکے نمائندہ وفدکے ساتھ گزشتہ یکم فروری سے ایران کے دورے پر ہیں۔

اپنے ایران دورے کے دوران مولانا کلب جواد نقوی نے امریکی حملہ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ علماء نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت پر ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی تعزیت کااظہار کیا، علماکے وفدنے اپنی ملاقات کے دوران کئی اہم موضوع پر گفتگو کی اور آیت اللہ نے علماکو نصیحتیں بھی کیں۔

مجلس علمائے ہند کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ مولانا نے اپنے ایران دورہ کے دوران مختلف علما سے ملاقات کی جس میں آیت اللہ صافی گلپایگانی ، آیت اللہ نوری حمدانی، آیت اللہ رمضانی وغیرہ شامل ہیں۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ نوری حمدانی سے سنچری ڈیل سمیت دیگرعلماکےساتھ قومی وبین الاقوامی مدعوںپر گفتگو کی۔ وفدمیںمولانا کلب جواد کےساتھ ممبئی کےمولاناحسنین کراروی، دہلی کےمولانا محسن تقوی، حیدر آبا دکے مولانا تقی آغا، کشمیر کے مولانا غلام حسین متو، بنگال سے مولانا فیروز حیدرزیدی وغیرہ شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here