آیت اللہ سیستانی کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

0
219

عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انالله و اناالیه راجعون

جناب مستطاب آیت اللہ آقائ خامنہ ای دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سپاہ اسلام کے عظيم الشان اور عالیقدر کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کی خبر گہرے افسوس اورفراواں رنج و غم کا موجب ہوئی ، مرحوم نے کئی برسوں تک عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں بیشمار زحمتیں اور تکلیفیں برداشت کیں ، جو ناقابل فراموش ہیں۔

میں اس عظیم المرتبت شہید کی شہادت پر جنابعالی، مرحوم کے اہلخانہ، اولاد ، ایرانی عوام اور خاص طور پر کرمان کے عزیز عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس عظیم الشان شہید کے درجات کی بلندی اور شہید کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں۔

ولاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم

علی الحسینی سیستانی

۸ جمادی الاول ۱۴۴۱

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here