مسافروں سے بھری بس نہر میں گری ، کئی مسافر لاپتہ

0
144

سیدھی:A bus full of passengers fell into a canal, leaving several passengers missing  مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی کے رام پورنایکن تھانہ علاقہ میں آج ایک مسافر بس کے بانساگر نہر میں گرنے سے حاد ثہ پیش آیا ہے ۔ فی الحال چار مسافر بحفاظت باہر نکل آئے ہیں اور راحت و بچاؤ کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔

پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ مسافر بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔ بانساگر ڈیم سے منسلک اس نہر میں 20 فٹ سے زیادہ پانی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کلکٹر رویندر کمار چودھری فورسز کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت و بچاؤ کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع صدر مقام سے 80 کلومیٹر دور پیش آیا اور کچھ مسافروں کو نکال کر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بس صبح سیدھی سے روانہ ہوئی تھی اور ستنا جارہی تھی۔ صبح تقریباََ آٹھ بجے چھوہیا وادی میں جام کی وجہ سے بس نزدیکی دوسرے راستے سے ستنا کے لئے روانہ ہوئی اور بانساگر ڈیم پروجیکٹ کی نہر میں جا گری۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here