شام کے شہر عفرین میں دھماکہ ، 40 افراد ہلاک

0
147

دمشق 29 اپریل (ژنہوا) شام کے شمالی شہر عفرین میں منگل کے روز ایک تیل ٹینکر میں ے دھماکے ہوجانے سے 40 افراد کی موت ہوگئی جبکہ شہر میں ایک دیگر گاڑی کے ذریعے دوسرا دھماکہ ہوا۔


شامی ہیومن رائٹس آبزرور گروپ کے مطابق دوسرا دھماکہ شہر کے محمودیہ علاقے میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے ہوئے نقصان کا ابھی تک پتہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
قبل ازیں منگل کو ہی ایک آئل ٹینکر میں کئے گئے دھماکے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ ترک حامی جنگجو بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مارچ 2018 میں ترکی اور اس کے اتحادی شامی باغیوں نے عفرین کو کرد جنگجوؤں کے قبضے سے چھڑایا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے زیر کنٹرول والے علاقوں میں امن و امان کافی خراب ہے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے نہیں لی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here