سید سعادت اللہ حسینی دوبارہ جماعت اسلامی ہند کے امیر منتخب

0
699

نئی دہلی:  سید سعادت اللہ حسینی کو دوبارہ جماعت اسلامی ہند کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔  162 مرکزی مجلس نمائندگا ن جن میں 36 خواتین شامل تھیں۔ انہوں نے 26 اپریل سے 29 اپریل 2023 تک جماعت کے مرکز، نئی دہلی میں باہمی صلاح و مشورہ، گفت و شنید اور مباحثے کے بعد انہیں اپریل 2023 سے مارچ 2027 تک چار سالہ مدت کے لئے امیر جماعت اسلامی ہند منتخب کیا۔ جناب سعادت اللہ حسینی اس سے قبل اپریل 2019  تا 2023  جماعت کے امیر منتخب کئے گئے تھے

 محترم امیر جماعت قبل ازیں جماعت کی مختلف ذمہ داریوں سے وابستہ رہے ہیں۔انہوں نے جماعت کے نائب امیر اور مرکزی مشاورتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ایک مفکر، ادیب اور سماجی رہنما ہیں،  زمانہ طالب علمی سے ہی سماجی کارکن رہے۔  وہ جماعت کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامی آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی مسلسل دو میعادوں (1999 سے 2003) قومی صدر رہے۔ محترم امیر جماعت حیدرآباد، بنگلور، نئی دہلی، علی گڑھ اور ہندوستان کے دیگر شہروں میں بہت سی سماجی اور علمی تنظیموں کے بورڈز میں شامل ہیں۔ وہ مختلف رسائل، جرائد اور اخبارات میں عصری مسائل اور حالات حاضرہ پر لکھنے والے مستقل کالم نگار ہیں۔انہیں ادب سے خاص دلچسپی ہے اور نئی دہلی سے شائع ہونے والا ایک فکری و تحقیقی رسالہ”زندگی نو“ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔  ان کی اردو اور انگریز ی  میں 22 سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جبکہ 400 سے زیادہ مضامین قارئین میں پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی کتابوں اور مضامین میں عموماً جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، ان میں عصر حاضر میں اسلام کا اطلاق، اسلامی سرگرمیاں، مسلم اور اقلیتی مسائل، پالیسی سازی، فلسفہ، معاشیات اور صنفی وغیرہ سے متعلق ہیں۔ محترم امیر جماعت کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

,اری کردہ :سید تنویر احمد

نیشنل سکریٹری  شعبہ میڈیا، جماعت اسلامی ہند

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here