9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

محمد عباس دھالیوال
ختم نبوت کی آنکھوں کا تارا ہے حسین
دختر جنت فاطمہ کا دلارا ہے حسین
جس کی فہم و فراست پہ ہے عالم فدا
اس علم کے دروازے کا پیارا ہے حسین
شرعیت کا پاسباں وہ دیں کا سپاہی
شہادتِ بے نظیر کا منارا ہے حسین
پریوار کو اپنے راہ حق میں لٹا کر
دین کو بچانے والا نیارا ہے حسین
پابند شریعت ہے جو بدعت کا مخالف
حقیقت میں انھیں کو پیارا ہے حسین
صبر وتحمل کا جو دنیا کو درس دیتا
راہ سیدھی بتلا تا ہمارا ہے حسین
ضعیف کا ہمدرد وہ مظلوم کا مسیحا
دکھیوں کا درد مند و سہارا ہے حسین
٭٭٭
مالیر کوٹلہ،پنجاب
Ph.9855259650.





