9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
ذوالفقار خاں زلفی

پلکوں پہ نئے خواب سجانے نہیں آتے
دریا بھی میری پیاس بجھانے نہیں آتے
کیا راز ہیں الفت کے بتانے نہیں آتے
ہم کو تو بہانے بھی بنانے نہیں آتے
اب کیا ہے ترے پاس ترے فن کے علاوہ
کیوں ہوش ترے آج ٹھکانے نہیں آتے
یہ کیسا سیاست نے نیا رنگ دکھایا
اب اپنے پڑوسی بھی منانے نہیںآتے
ہم لوگ بیاں کیسے کریں دل کے فسانے
طوفان نئے ہم کو اُٹھانے نہیں آتے
زلفیؔ نے لیا زلف کا جب اپنے سہرا
پھر ہوش کسی کے بھی ٹھکانے نہیں آتے
بیکری والی گلی زہراباغ
علی گڑھ،موبائل:9058195119





