نوازش علی

رابطہ نمبر۔ 9696449123
ہو جائے کاش آپ کا دیدار زندگی میں
بوجھ خائے پیاس آنکھوں کی سرکار زندگی میں
جینے کی خوشی مانگوں نہ پل بھر کی لئے رب سے
سینے لگا کے کر لوں جو اظہار زندگی میں
دنیا چڑھا دے سولی یا دیوار میں چنے
غم کچھ نہیں ہے مجھکو دلدار زندگی میں
اس پاک محبت کو لب تک نہ آنے دوں میں
بدنام کر دے دنیا نہ پیار زندگی میں
دل پر میں اپنے رکھ لوں اک صبر کا پتھر
کرنا میں چھوڑ دوں تیرا انتظار زندگی میں
دنیا میں نہ صحیح ہم جنت میں ملیں گے
سچہ رہا نوازش جو پیار زندگی میں





